متحدہ عرب امارات،سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے3ہزار پاکستانی بیدخل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے3ہزار پاکستانیوں کو بیدخل کردیا گیا۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایران امریکا جنگ کے دوران وہاں کے سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی پرساڑھے3ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن بھیجا گیا ہے۔بے دخل کیے جانے والوں جائیداد بھی ورثا کے حوالے کی جارہی ہے، اگر کسی کو اس میں کوئی دشواری ہے تو آگاہ کرے،وزارت خارجہ اس میں معاونت کریگی۔



