ایران کیخلاف ناکہ بندی بہت مؤثر رہی،کسی نے نہیں سوچا تھا یہ اتنی کامیاب ہوگی،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحری ناکہ بندی نے ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور یہ کارروائی انتہائی طاقتور اور مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ٹرمپ نے امریکی فوج کی ایران کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج جو کام کر رہی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف ناکہ بندی بہت طاقتور اور بہت مؤثر رہی، کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ اتنی اچھی طرح کامیاب ہوگی۔



