ملک بھر میں فضائی نظام متاثر، 60 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں 60 پروازیں منسوخ جبکہ 14 سے زائد پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی، جدہ، دوحہ، دبئی، شارجہ، مدینہ، نجف اور ابوظہبی کے لیے شیڈول متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 862 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جبکہ کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 بھی تقریباً 4 گھنٹے لیٹ ہوئیں۔

اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 بھی پونے دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ایئرپورٹس پر مسافروں کی بڑی تعداد کو انتظار کی اذیت اور سفری مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button