مضرِ صحت مٹھائی کھانے سے بچوں سمیت 9 افراد کی طبیعت خراب


بہاولپور(جانوڈاٹ پی کے) ہیڈ راجکاں کے علاقے میں مبینہ طور پر مضرِ صحت مٹھائی کھانے سے بچوں سمیت 9 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی پیدائش کی خوشی میں مقامی دکان سے مٹھائی خریدی گئی تھی، جسے کھانے کے بعد گھر کے افراد کی حالت خراب ہوگئی۔
تمام متاثرہ افراد کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 4 کمسن بچوں سمیت دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔