نواب شاہ شوگر مل کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) نواب شاہ شوگر مل کے قریب مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے، جس سے ریلوے آپریشن متاثر ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ٹریک سے ہٹانے اور ریلوے لائن کی بحالی کے لیے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ضروری مشینری بھی موقع پر پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے اور متاثرہ بوگی کو ہٹانے کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کی جا سکے گی۔ حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button