مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات پر غور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے شرکاء کو حالیہ دنوں میں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جبکہ ان ملاقاتوں کے تناظر میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش سیاسی معاملات افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے سیاسی قیادت کو باہمی مشاورت اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی پیش رفت اور موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button