دیپال پور: جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،خاتون جاں بحق ،موٹر سائیکل سوار زخمی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق موٹر سائیکل سوار زخمی
دیپال پور جی ٹی روڈ اوکاڑہ روڈ ستلج کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار شخص کی پیدل سڑک کراس کرتی معمر خاتون کو ٹکر حادثہ میں خاتون موقع جانبحق جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی خاتون کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت زبیدہ زوجہ شجاع الدین (عمر تقریباً 60 سال سکنہ بی لائن اوکاڑہ کے نام سے ہوئی،جبکہ زخمی کی شناخت عرفان ولد عبد الستار کے نام سے ہوئی



