کے الیکٹرک گھارو کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ سخت گرمی اور حبس کے باعث شھری اذیت میں مبتلا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)کے الیکٹرک گھارو کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ دن بھر بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے جبکہ رات کے آخری پہر تک یہ عذاب جاری رہتا ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
بجلی کی اس بدترین صورتحال نے گھارو شہر کے کاروباری حلقوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جبکہ اس شدید ترین گرمی اور حبس کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو اور دھابیجی کی عوام بدترین لوڈشیڈنگ کی وجھہ سے ذھنی مریض بن چکے ہیں تو دوسری جانب دکاندار اور تاجر شدید مالی نقصان اٹھانے پر مجبور ہیں جبکہ نوکری پیشہ افراد بھی بروقت اپنے فرائض انجام دینے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
تعلیمی شعبہ بھی اس بحران سے محفوظ نہیں رہا، اسکول جانے والے بچوں کی تعلیم بھی سخت متاثر ہو رہی ہے اسکولی جانے والے بچے سخت ذھنی اذیت میں مبتلا ہیں کیونکہ نہ وہ مناسب طریقے سے تعلیم حاصل کر پا رہے ہیں اور نہ ہی گھروں میں سکون سے پڑھائی اور وقت پر نیند ممکن ہے۔
شہریوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور لوڈ شیڈنگ کے اس عذاب کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔



