"آئیں سرکاری اسکولوں کی سرپرستی کریں” مٹھی میں تعلیمی بیداری ریلی

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی\ جانوڈاٹ پی کے) محکمہ تعلیم حکومتِ سندھ کی جانب سے داخلہ مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری نصراللہ ساھڑ اور ٹی ای او پرائمری تعلقہ مٹھی عطاءُ الرحمان بجیر کی قیادت میں داخلہ مہم ریلی مین اسکول مٹھی سے کشمیر چوک تک نکالی گئی، جس میں شہر کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصراللہ ساھڑ اور ٹی ای او پرائمری تعلقہ عطاءُ الرحمان نے کہا کہ آج کی اس ریلی نکالنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سرکاری اسکولوں میں داخل کروایا جائے، جہاں آپ کے بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور سندھ حکومت کی جانب سے مفت تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ مفت نصابی کتابیں بھی دی جائیں گی۔ کوشش کریں کہ اپنے گاؤں، محلے اور شہر کے اسکولوں کی سرپرستی کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئیں سب مل کر اپنے سرکاری اسکولوں کی سرپرستی کریں اور اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں۔



