امریکا کی سفارتی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے! ہیلری کلنٹن کا ایران کشیدگی پر بڑا بیان

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ناکام مذاکرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایک "انتہائی کمزور پوزیشن” میں آ چکا ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کو ایران پر دباؤ ڈالنے والی مضبوط سفارتی پوزیشن میں ہونا چاہیے تھا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور واشنگٹن اپنی لیوریج کھو چکا ہے۔
انہوں نے سابق امریکی انتظامیہ کی مذاکراتی حکمت عملی پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ بعض اہم مشیروں کی شمولیت نے پالیسی کی سمت پر اثر ڈالا ہے۔
ہیلری کلنٹن کے مطابق موجودہ سفارتی حکمت عملی نے امریکا کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث نہ صرف ایران مذاکرات متاثر ہوئے بلکہ عالمی سطح پر امریکی اثر و رسوخ بھی کم ہوا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی خطے کو مزید غیر یقینی صورتحال کی طرف دھکیل سکتی ہے، جبکہ عالمی طاقتیں بھی اس پیش رفت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں



