ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق

ٹھٹھہ(جانوڈاٹ پی کے) اونگر کے قریب کوئلے کی کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مزدور کان کے اندر کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا بڑا تودہ گر گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ کافی کوششوں کے بعد عبداللہ خان اور عبیداللہ کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ مقامی افراد نے کانوں میں حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button