رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی حیسکو چیف فیض اللہ داھری سے ملاقات

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے رکن، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے رکن برائے مواصلات سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے حیسکو کے چیف فیض اللہ داہری سے ملاقات، ملاقات کے دوران ٹھٹھیہ اور سجاول کے گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی سے متعلق مختلف عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ملاقات میں سید ایاز علی شاہ شیرازی نے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل، لوڈشیڈنگ اور دیگر فنی معاملات کے جلد اور مؤثر حل پر زور دیا، جبکہ حیسکو چیف نے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر حیسکو کی جانب سے بلاتعطل بجلی فراہم کرنے پر فیض اللہ داہری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا دوسری جانب حیسکو کوٹری ڈویژن کے دفتر میں حیسکو انجینئر اختیار میمن سے ملاقات کی، جس دوران بجلی اور دیگر مختلف عوامی مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں عوام کو درپیش مسائل کے جلد حل کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات پر بھی غور کیا گیا اس موقع پر حیسکو کوٹری ڈویژن کی انتظامیہ نے ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی کا شاندار استقبال کیا۔ انہیں سندھی ٹوپی، اجرک اور لونگیاں پہنا کر عزت افزائی کی گئی۔
ملاقات کے دوران حیسکو کوٹری ڈویزن کے کئی افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے علاقے میں بجلی کی فراہمی اور عوامی سہولیات کے بارے میں مختلف امور پر خیالات کا اظہار کیا۔



