ٹھٹھہ:پک اپ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،10افراد زخمی ہوگئے

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)مکلی بائی پاس پر سوزوکی پک اپ کا ٹائر برسٹ ہونے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔
مکلی بائی پاس پر سوزوکی کا ٹائر برسٹ ہونے کے سبب سوزوکی الٹ گئی نتیجے میں ایک شخص جانبحق دس افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مذکورہ سوزوکی میں سوار افراد مزدوری کا کام کرتے تھے ایک جانبحق اور دس زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا ہے۔
جن کی شناخت کریم ولد محمد جمن ملاح، امام بخش ولد جمن ملاح، عمران ملاح، وسیم ولد ناتھو، عبالرحیم ولد ھاشم لاشاری، زاھد ولد غلام حسین، عبدالکریم والد ھاشم اور دیگر بتائے جا رہے ہیں۔جن کا تعلق بھلڑی شاہ کریم، دڑو موری اور بڈھو ٹالپر سے بتایا جا ہا یے جبکہ جانبحق ہونے والے شخص کا نام معلوم نھیں ہوسکا۔



