ٹھٹھہ،قومی اسمبلی کےرکن سید ایاز علی شاہ سے مختلف برادریوں کے معززین کی ملاقاتیں

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)شیرازی ہاؤس مکلی میں عوامی میلے جاری، قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ سے مختلف برادریوں کے معززین کی ملاقاتیں۔

قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے سجاول اور ٹھٹھہ ضلع کے عوام کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹھٹھہ شہر کے مختلف محلوں کے رہائشیوں جن میں شیرازی محلہ، لاسی محلہ، بٹواڑو محلہ، مکلی کا حبیب اللہ خاصخیلی محلہ شامل ہیں، جبکہ مکلی کے بھٹی اسٹاپ کی مختلف برادریوں جن میں مری برادری کے معززین کی بڑی تعداد شامل تھی، نے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات کر کے انہیں پیش آمدہ مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ شیرازی خاندان کی ھمیشہ سے کوشش رہی ہیں کہ سجاول اور ٹھٹھہ ضلع کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ملاقات کے لیے آنے والی مختلف برادریوں کے معززین سے کہا کہ آپ کے بھی جو مسائل حل طلب ہیں، ان کے حل کے لیے بھرپور کوشیں کی جائیں گی۔اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی کو مختلف معززین نے اپنے علاقوں کے دورے کی دعوتیں بھی دیں۔

مزید خبریں

Back to top button