ٹھٹھہ: جیئے سندھ تحریک کے مرکزی رہنما حاجی انور کرنانی کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )جیئے سندھ تحریک کے مرکزی رہنما مرحوم حاجی انور کرنانی کی پہلی برسی ٹھٹھہ سے ملحقہ ان کے آبائی گاؤں صالح محمد کرنانی میں بہت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
برسی تقریب میں جیئے سندھ تحریک کے رہنماؤں شبیر جمالی، سورھیہ سندھی، ساگر سیال، راول کرنانی، جیئے سندھ محاذ کے وائس چیئرمین سید نواز علی شاہ بھاڈائی، جیئے سندھ قومی پارٹی کے چیئرمین نواز خان زنئور، سندھ نیشنل کانگریس کے صدر وکیل معیب آزاد لغاری، جسٹ کے صدر جام سنگھار اور عمر کرناڻی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں مقررین نے مرحوم کی سندھ کے لیے جدوجہد اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔



