تھرپار کر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ،2منشیات فروش گرفتار

مٹھی (جانوڈاٹ پی کے) تھرپارکر پولیس کی منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4150 پاؤچ سفینہ اور آداب گٹکا برآمد کرکے 02 ملزماں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔چھاچھرو پولیس کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثماں ولد اختر ذات شیخ سکنہ میڈ ٹاور نئیر تھانوی مسجد جیکب لائینز صدر کراچی کو گرفتار کرکے قبضے سے 25 پیکٹ 2500 آداب گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چھاچھرو پہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوسری جانب سلام کوٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں انچارج سی آئی ای تھرپارکر کاروائی کرتے ہوئے ملزم زمیر ولد ابراہیم ذات وکیو سکنہ سنھیار تعلقہ اسلام کوٹ کو گرفتار کرکے قبضے سے 1650 پاؤچ سفینہ گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ پہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی تھرپارکر کی جانب سے انچارج سی آئی ای تھرپارکر اور ایس ایچ او چھاچھرو اور ان کے ٹیموں کو کامیاب کارروائی پر شاباشی دی۔



