تھرپارکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 880 گٹکا پاؤچ، 320 لیٹر دیسی شراب اور 10 بوتلیں شراب برآمد، 6 ملزمان گرفتار

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران 880 سفینہ/آداب گٹکا پاؤچ، 320 لیٹر دیسی شراب (ٹھرو) اور 10 بوتلیں واٹ ون شراب برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ چیلہار تھانے کی پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر ملزم ستار عرف بھٹو ولد پیراگو بھیل کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 130 لیٹر ٹھرو برآمد کرکے اس کے خلاف 3/4 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ کلوئی تھانے کی پولیس نے ملزم کیول ولد درمون کولہی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 120 لیٹر ٹھرو برآمد کیا، جبکہ اس کے خلاف بھی 3/4 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ماڈل پولیس اسٹیشن مٹھی کی پولیس نے ملزم عمیر لنجو ولد قائم لنجو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 880 سفینہ گٹکا پاؤچ برآمد کیے اور اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ جھن تھانے کی پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپے کے دوران ملزم رمیش ولد نگو بھیل کو گرفتار کرکے 70 لیٹر ٹھرو برآمد کیا اور اس کے خلاف 3/4 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔جہانگرو تھانے کی پولیس نے ملزم امین محمد ولد عبدالستار دل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10 بوتلیں واٹ ون شراب برآمد کیں اور اس کے خلاف 3/4 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ دوسری جانب سی آئی اے تھرپارکر کی ٹیم نے نگرپارکر میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم منصب ولد نیاز محمد کھوسو کو گرفتار کر لیا، جو نگرپارکر تھانے کے کرائم نمبر 10/2026 میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 379، 215 اور 34 کے تحت مطلوب تھا۔ ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے کامیاب کارروائیوں پر سی آئی اے انچارج، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف ایسی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Back to top button