سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے ناکام، ملبہ گرنے سے 4 افراد زخمی، 15 مکانات کو نقصان

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا، جبکہ میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 4 افراد زخمی اور 15 مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔

دنیا نیوز کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ریاض اور جنوبی علاقے میں 2 ڈرونز کو بھی روک کر تباہ کر دیا گیا۔ میزائلوں کا ملبہ گرنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ متاثرہ مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔

سعودی اتحادی فوج کے مطابق ریاض صوبے کے وادی الدواسر اور السلیل گورنریٹس میں خطرہ ٹل گیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

اس سے قبل سعودی اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی شہر ظہران کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا۔ حکام کے مطابق میزائل کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا، جبکہ مشرقی ظہران میں تیل کمپنی آرامکو کی عمارت پر حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب حکام نے بتایا کہ یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج کی جانب سے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے اہداف پر 9 حملے کیے گئے۔

سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون حملوں کی کوششوں اور یمن میں جاری فوجی کارروائیوں کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button