مہنگائی نامنظور: مٹھی میں جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی، گشت، پھانگھاریو پر دھرنا، مین روڈ بلاک

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) جماعت اسلامی ضلع تھرپارکر کی جانب سے مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہدایات پر ملک گیر احتجاجی مہم کے سلسلے میں ضلعی دفتر مٹھی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کشمیر چوک سے مین روڈ کے راستے جوڈیشنل کمپلیکس مٹھی روڈ کی جانب روانہ ہوئی۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی ضلع تھرپارکر کے امیر یاسین لطیف مغل نے کی۔ شرکاء نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے، مہنگائی پر قابو پایا جائے اور غریب عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ بعد ازاں ریلی کے شرکاء نے مٹھی-نئوکوٹ روڈ پر پھانگھاریو پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھرنا دے کر مین روڈ بلاک کر دیا۔ دھرنے کی صدارت جماعت اسلامی ضلع تھرپارکر کے امیر یاسین لطیف مغل اور نائب امیر ضلع تھرپارکر مولانا میر محمد بلیدی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق دھرنے میں بڑی تعداد مین افراد شریک تھے، جبکہ احتجاج اور دھرنا پرامن دھرنہ ختم ہوگیا۔



