خیبر پختونخوا میں میٹرک کے امتحانات سے متعلق اہم اعلان، فزکس کا پرچہ کل ہوگا

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین بورڈ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں میٹرک سالانہ امتحان دوم کے پرچے کل معمول کے مطابق ہوں گے، طلبہ 12 اکتوبر بروز پیر فزکس کے پرچے میں شریک ہوں گے۔
چیئرمین بورڈ کمیٹی کے مطابق صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحان دوم کا شیڈول برقرار ہے اور فزکس کا پرچہ مقررہ وقت پر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس دوران حالات خراب ہوئے تو امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ شیڈول کے مطابق امتحان کی تیاری جاری رکھیں۔



