خیبرپختونخوا،رکشہ پر1000،کارپر1500،بڑی گاڑی پر400روپے فی نشست ٹیکس عائد

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے لیز پر دی گئی متروکہ وقف املاک اور 5 مرلے کے گھر پر ٹیکس عائد کر دیا۔
فنانس بل کے مطابق موٹر وہیکل ایکٹ 1958 میں ترمیم کرتے ہوئے کمرشل بنیادوں پر چلنے والی گاڑیوں پر نئے ٹیکس شرح نافذ کر دی گئی۔رکشہ پر1000روپے سالانہ، چار نشستوں والی گاڑی پر1500روپے جبکہ6نشستوں والی گاڑیوں پرسالانہ2000روپے ٹیکس نافذ کر دیا گیا۔15نشستوں والی گاڑیوں پر400روپے فی نشست اور اس سے زائد نشستوں والی گاڑی پر500روپے فی نشست ٹیکس عائد کیا گیا۔فنانس بل کے مطابق ہوٹلوں سے سالانہ کمروں کی تعداد اور حقیقی آمدورفت کی بنیاد پر 5 فیصد ٹیکس وصولی کی جائے گی، جن ہوٹلوں میں پی او ایس سسٹم دستیاب نہ ہو ان سے رہائشی یونٹس کے 50 فیصد کی بنیاد اور حقیقی کمرہ کرایہ کے10فیصد کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔



