نئے صوبے نومبر یا دسمبر تک بن جانے چاہئیں، طارق بشیر چیمہ


بہاولپور(جانوڈاٹ پی کے) سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں نئے صوبے نومبر یا دسمبر تک بن جانے چاہئیں، جبکہ 15 دسمبر سے 15 جنوری تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کا بل پیش ہوا تو منظوری کیلئے خود تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحال ہوا تو بڑا سیاسی اتحاد بنائیں گے، موجودہ نظام حکومت سے عام آدمی تنگ ہے تو ہم خوش کیسے ہوسکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے اور خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس میں ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کے بجائے عوامی قیادت کو بااختیار بنانا ہوگا، جبکہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بعد سابق ضلعی نظامت والا بلدیاتی نظام رائج ہونا چاہیے۔