شکارپور:زمین کا تنازع پر فائرنگ،1 ہلاک،3زخمی

شکارپور(رپورٹ: سیف مصطفیٰ )فوجداری تھانے کی حدود خانچند آباد محلے میں شجراع برادری کے دو گروپوں کے درمیان زمین کے معاملے پر جاری تنازع خونریز صورت اختیار کر گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں میر محمد شجراع موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور مقتول کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال شکارپور منتقل کیا۔ زخمیوں میں اللہ بڑھائیو شجراع، ذوالفقار شجراع اور ایک راہگیر ذاكر علی سومرو شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق شجراع برادری کے دو گروپوں میں زمین کے معاملے پر پرانا تنازع چل رہا تھا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال کے سردخانے میں رکھ دی گئی ہے۔



