گجرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،معروف عالمِ دین مولانا طلحہ رضوی جاں بحق

گجرات(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) گجرات کے علاقے شادیوال میں معروف مذہبی شخصیت اور عالمِ دین مولانا طلحہ رضوی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کی تصدیق متعدد مقامی ذرائع اور دنیا نیوز کی رپورٹ سے بھی ہوتی ہے۔

پولیس کے مطابق مولانا طلحہ رضوی گزشتہ روز مدرسے میں قرآنِ پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے مختلف پہلوؤں اور محرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے، جبکہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر ملزمان تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button