عمران خان تندرست ہیں، ان کی بہن اگرکوئی این آراو چاہتی ہیں تویہ ان کی اپنی خواہش ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ٹھیک اور وہ تندرست ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن اگر اس بہانے سےکوئی این آر او چاہتی ہیں تویہ پھر ان کی اپنی خواہش ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ توہین عدالت تو ان لوگوں نےکی ہے جو اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے، جیل میں بانی پی ٹی آئی کا تین بار چیک اپ ہوتا ہے،  اگربانی پی ٹی آئی کو اسپتال لانےکی ضرورت ہوتی ہےتو بغیرکسی عدالتی حکم کےلایا جاتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمدردی کارڈکھیلنا چاہتےہیں، عدالتیں بدل چکی ہیں یہ نئی عدلیہ ہے، یہ عدلیہ جوڈیشل این آر او دینےکےلیے نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی خواہشات کا اظہارکرتے رہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید خبریں

Back to top button