جنگی کشیدگی کے بعد تبریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ آج دوبارہ کھول دیا گیا، جس کے بعد پروازوں کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ تبریز ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث متاثر ہونے والے ایران کے تقریباً 20 دیگر ہوائی اڈے پہلے ہی فعال ہو چکے تھے جبکہ تبریز ایئرپورٹ بھی آج سے دوبارہ آپریشنل ہو گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے دوران تبریز ایئرپورٹ کا رن وے اور کنٹرول ٹاور متاثر ہوا تھا، جس کے بعد بحالی کے کام تیزی سے مکمل کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button