سید ایاز علی شاہ شیرازی کی ٹھٹھہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز، مختلف تقریبات میں شرکت اور شاندار استقبال

ٹھٹہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)گزشتہ دنوں ٹھٹھہ شہر سمیت جنگشاہی شہر میں عوام کی جانب سے انہیں زبردست استقبال اور شاندار پذیرائی دی گئی۔

ایاز علی شاہ شیرازی نے ٹھٹھہ شہر کی جونیجا کالونی کے قریب بھٹو برادری کے گاؤں لال محمد بھٹو میں بھٹو برادری کی جانب سے منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ پنڈال میں پہنچنے پر قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی پر بھٹو برادری کی جانب سے پھولوں کی بارش کی گئی اور درجنوں کی تعداد میں اجرک اور لونگیاں پہنائی گئیں۔

اس موقع پر پگارا سید پیر ڈنو شاہ شیرازی، مکلی پریس کلب کے سرپرست اعجاز واریو، تقریب میں وڈیرو عرس گندرو، شیراز واریو، انور بھٹو صحافی، نانا گندرو، وڈیرو مجید بھٹو اور بھٹو برادری کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے بھٹو برادری سمیت پنڈال میں موجود دیگر برادریوں کے لوگوں اور معززین کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب ٹھٹھہ شہر میں شکرالاہی امام بارگاہ پر بھی حاضری دی، جہاں انہوں نے مومنین سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس کے بعد ٹھٹھہ کے کرانی محلے میں حاجی فیصل میمن، محمد علی میمن اور میمن کمیونٹی کی جانب سے دی گئی اعزازی تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں میمن برادری کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب میں میمن برادری سمیت دیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جبکہ جنگشاہی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی شرکت کی اور پریس کلب جنگشاہی کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران پریس کلب جنگشاہی کے صحافی دوست رحیم جوکیو اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ پریس کلب پہنچنے پر سید ایاز علی شاہ کو اجرک اور لونگی کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

سید ایاز شاہ کی تمام سرگرمیوں کے دوران ٹھٹھہ کے شہری جاوید لطیف میمن، غنی قریشی، یوسف دایو، حنیف چنڈ میمن، ایاز سونی منڈی میمن، منظور ٹانکائی میمن اور دیگر بھی سید ایاز علی شاہ شیرازی کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Back to top button