صوابی میں پولیس موبائل کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

صوابی(جانوڈاٹ پی کے) موٹروے پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں پولیس موبائل گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 4 دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس موبائل گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں زخمیوں کو مردان ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دورانِ علاج ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button