اوکاڑہ میں عیدالاضحیٰ صفائی پلان فعال، چوہدری عبدالجبارکا ستھرا پنجاب کے کیمپس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایت پر مینیجنگ ڈائریکٹر "ستھرا پنجاب” چوہدری عبدالجبار نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر قربانی کے جانوروں کو اکٹھا کرنے اور منڈیوں کے لیے قائم کردہ مختلف کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب چوہدری عبدالجبار نے کمپنی حکام کو تمام تر اقدامات کی سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضع کیا کہ عید الاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عملہ صفائی کو عید کے دنوں میں مکمل طور پر متحرک رہنے اور آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا فرض اولین ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کمپنی مشترکہ حکمت عملی کے تحت دن رات کام کر رہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کیمپس میں جانوروں کے لیے پانی، سایہ اور صفائی کے انتظامات کو ہر صورت مثالی بنایا جائے



