سلطان دھرمانی3ساتھیوں سمیت گرفتار یا اغوا؟افواہوں کا بازار گرم

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)تھرپارکر ضلع میں منشیات فروشی سے متعلق معروف میگھواڑ سلطان دھرمانی اپنے 3 ساتھیوں سمیت گم، اغوا کا شک، 20 کروڑ بھنگ طلب جرنے کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم ان کی گرفتاری یا اغوا سے متعلق تاحال کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔ ذرائع کے مطابق بعض افراد دعویٰ کر رہے ہیں کہ سلطان دھرمانی کو بلوچستان سے اغوا کیا گیا ہے، جبکہ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ انہیں چترال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مختلف خبریں اور دعوے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب سلطان دھرمانی، ان کے ساتھی کھیمچند لوہانو، شیر محمد عمرانی اور گارڈ وقاص احمد کی بازیابی کے لیے 20 کروڑ روپے بھتے کی طلبی کی چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں، تاہم ان دعوؤں کی بھی اب تک کسی ذمہ دار ادارے یا متعلقہ فریق کی جانب سے نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ تردید۔ واضح رہے کہ سلطان دھرمانی کا نام ماضی میں بھی منشیات فروشی کے مختلف معاملات میں سامنے آتا رہا ہے، جبکہ تازہ افواہوں کے بعد علاقے میں تشویش اور تجسس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ادھر ان کے اہل خانہ کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 20 کروڑ روپے بہت بڑی رقم ہے، اس لیے حکومت فوری مداخلت کرکے بازیابی میں مدد کرے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپیلیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ دوسری طرف یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ چاروں ساتھی گرفتاری کے خوف سے خود کو بچانے کے لیے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں چمن بارڈر کے قریب ایک شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران اغوا کیا گیا، جبکہ اس واقعے کا الزام ایل بی اے پر عائد کیا جا رہا ہے۔ تاہم سرکاری سطح پر اب تک کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی اور واقعے کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button