سجاول میں دل دہلا دینے والا سانحہ: نہر میں ڈوب کر دو معصوم بچیاں جاں بحق

سجاول (جانوڈاٹ پی کے)سجاول کے علاقے دڑو کے نواحی گاؤں صدیق سومرو میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کراچی سے شادی میں شرکت کے لیے آنے والی دو کمسن بچیاں نہر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں بچیاں نہر میں ڈوب گئیں،مقامی غوطہ خوروں نے تلاش کے بعد لاشیں نکالیں۔لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جاں بحق بچیوں کی شناخت 12 سالہ نمراہ اور 10 سالہ ندا کے نام سے ہوئی ہے

واقعے کے بعد گاؤں میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ورثاء غم سے نڈھال ہیں

مزید خبریں

Back to top button