سجاول: چچا نے فائرنگ کرکے 18 سالہ بھتیجے کو قتل کر دیا، تحقیقات جاری


سجاول(جانوڈاٹ پی کے) چوہڑ جمالی کے قریب روڈ موری اسٹاپ کے علاقے میں گھریلو تنازع یا نامعلوم وجوہات کی بنا پر چچا نے اپنے 18 سالہ بھتیجے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ لاکھاٹیو نے اپنے بھتیجے نظیر لاکھاٹیو پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد مقتول کی لاش سول اسپتال سجاول منتقل کی گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال جاتی روانہ کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری اور واقعے کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے کارروائی جاری ہے۔