تھرپارکر کے گاؤں مالاڑو میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) گاؤں مالاڑو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 26 سالہ سترام ولد پرتاب کولہی اور اس کی 26 سالہ اہلیہ جمنا زوجہ سترام کولہی نے مبینہ طور پر گھر کی چھت کے شہتیر سے پھندا لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق میاں بیوی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، تاہم گھریلو ناچاقی کے باعث پہلے جمنا نے پھندا لے کر خودکشی کی، جسے دیکھ کر اس کے شوہر سترام نے بھی اسی جگہ پھندا لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔



