آپ تیاری پکڑیں،میں تیار ہوں،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ پر دھماکہ خیز پیغام

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کارکنوں کو اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ تیاری پکڑیں، میں تیار ہوں۔”وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے مختصر پیغام میں کارکنوں کو 4 اکتوبر کے حوالے سے تیاری کی ہدایت کی۔سہیل آفریدی کے پیغام کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کارکنوں میں ایک بار پھر سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے بیان نے پارٹی کارکنوں اور سیاسی حلقوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔



