اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز، ہنڈریڈ انڈیکس میں معمولی اضافہ، ڈالر مستحکم


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس میں 15 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 170,615 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی۔ ڈالر 278 روپے 47 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا۔
معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں محدود اتار چڑھاؤ جاری ہے جبکہ سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔