بدین:پولیس تھانوں کو ٹرانسپورٹ، اسٹیشنری،فرنیچر اور مشینری کی مد میں26 لاکھ 84 ہزار روپے کےفنڈز جاری

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی جانب سے ضلع بھر کے تھانوں کو ٹرانسپورٹ، اسٹیشنری، فرنیچر اور مشینری کی مد میں 26 لاکھ 84 ہزار روپے کیش رقم فراہم ضلع بدین میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانے کے سلسلے میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی جانب سے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ٹرانسپورٹ، اسٹیشنری، فرنیچر اور مشینری کی مد میں مجموعی طور پر 26 لاکھ 84 ہزار روپے کی کیش رقم فراہم کی گئی اس موقع پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے کہا کہ تھانوں کو درپیش انتظامی اور آپریشنل ضروریات کو بروقت پورا کرنا پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فراہم کردہ فنڈز کو شفاف انداز میں مقررہ مدات پر خرچ کیا جائے تاکہ تھانوں کے انتظامی امور اور عوامی خدمت کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے ایس ایس پی بدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بدین کے تمام تھانوں کو درکار بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ پولیس افسران و اہلکار بہتر ماحول میں اپنے فرائض انجام دے سکیں اور شہریوں کو مؤثر اور بروقت پولیس خدمات میسر آ سکیں۔



