اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ پر کرپشن کیس چلانے کا حکم، عدالت نے پاسپورٹ ضبط کرنے کی ہدایت

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپانوی عدالت نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کی سماعت شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بیگونیا گومیز پر مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کے تحت عدالت نے ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمہ ملک سے فرار ہو سکتی ہیں، جس کے پیش نظر انہیں فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید برآں عدالت نے ہدایت دی ہے کہ بیگونیا گومیز ہر دو ہفتے بعد متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہوں تاکہ کیس کی نگرانی اور پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ مقدمہ اسپین میں سیاسی اور عدالتی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر بھی اس کے اثرات پر بحث جاری ہے۔



