جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، لبنانی فوجی سمیت 9 افراد شہید

بیروت(ویب ڈیسک) جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک لبنانی فوجی سمیت مزید 9 افراد شہید ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے طائر کے علاقے میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طبی عملے کے دو ارکان جان کی بازی ہار گئے، جبکہ الزہرانی میں فضائی حملے کے دوران ایک لبنانی فوجی شہید ہوا۔
مختلف علاقوں میں ہونے والے دیگر حملوں میں مزید 6 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مارچ سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ بیوفورٹ قلعہ پر ڈرون حملے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔



