وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوہاٹ حملے کے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات


پشاور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے قوم کے تحفظ اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا 2004 سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، جس میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں پولیس کا بجٹ بڑھا کر 190 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے متاثرہ مسجد اور اسپیشل برانچ پولیس اسٹیشن کی دوبارہ تعمیر بھی کرائی جائے گی۔