وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے “انفارمیشن اینڈ لرننگ ٹو ماسزسٹوڈیو”کا باضابطہ افتتاح کر دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے “انفارمیشن اینڈ لرننگ ٹو ماسزسٹوڈیو”کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔“علم اسٹوڈیو” محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کا باقائدہ حصہ ہے، جو معلومات کی رسائی کے لیے ڈجیٹل پلیٹ فارم ہے۔افتتاحی تقریب میں سیکریٹری اسکول زاہد علی عباسی، محکمہ کے سینئر افسران، سول سوسائٹی نمائندوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ “علم اسٹوڈیو کا قیام سندھ میں تعلیم کے شعبے میں ایک جدید اور انقلابی اقدام ہے”

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ تعلیم اب صرف کلاس روم تک محدود نہیں رہی، علم اسٹوڈیو کے ذریعے جدید ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دیا جائے گا،علم اسٹوڈیو ایسا متحرک پلیٹ فارم ہوگا جہاں پوڈکاسٹس، تعلیمی پروگرامز، انٹرویوز اور ماہرینِ تعلیم کے تجربات کو عوام تک پہنچایا جائے گااساتذہ، طلبہ اور تعلیمی ماہرین کے درمیان مؤثر علمی مکالمہ اور تجربات کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈجیٹل ورلڈ جیسے رجحانات کے اس دور میں ہم خود کو پھیچھے نہیں رکھ سکتے

مزید خبریں

Back to top button