قرض ادائیگی کی وجہ سے سرکاری ڈالرذخائر میں سواارب ڈالرکی بڑی کمی ہوگئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)قرض ادائیگی کی وجہ سے سرکاری ڈالرذخائر میں سواارب ڈالرکی بڑی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ایک ارب 24 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔بھاری بیرونی قرض ادائیگی سے ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں ایک ہفتے میں6.7فیصد کمی ہوگئی، ملکی زرمبادلہ ذخائر24ارب ڈالر کو چھوکر 22 ارب70کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو ساڑھے18ارب ڈالر سے گرکر17ارب20کروڑ ڈالررہ گئے، ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں 6 کروڑ80لاکھ ڈالر کی کمی آئی، کمرشل بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے5 ارب45کروڑ ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button