فیفا ورلڈ کپ:ارجنٹینا کے فاک لینڈز بینر پر برطانیہ برہم

لندن(جانوڈاٹ پی کے)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کی جانب سے سیاسی نوعیت کا بینرلہرانے پر برطانیہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے فیفا سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔میچ کے اختتام پر ارجنٹائنی کھلاڑیوں نے جشن مناتے ہوئے ایک بینر اٹھایا جس پر ہسپانوی زبان میں ’لاس مالویناس سون ارجنٹیناس‘ لکھا تھا جس کا مطلب ہے فاک لینڈ جزائر ارجنٹائن کے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے بزنس منسٹر پیٹر کائل نے کہا کہ میدان میں سیاسی پیغام پر مبنی بینر لہرانا فیفا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے کیونکہ عالمی فٹبال تنظیم کھیل کے میدان میں سیاسی علامات اور پیغامات کی اجازت نہیں دیتی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیفا اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے اور مناسب کارروائی عمل میں لائے۔ادھر برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر کے دفتر ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بھی اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ ہمارا نہ سہی لیکن فاک لینڈ جزائر یقیناً برطانیہ کے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button