بنوں میں سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں5خارجی ہلاک

بنوں(جانوڈاٹ پی کے)انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کامیاب کارروائی کر کے 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور لوکل پولیس کا ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دہشت گردوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی۔جوانوں کی جانب سے جوابی کارروائی اور مؤثر آپریشن کیا گیا جس میں 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرار دہشت گردوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 5 خارجی ہلاک جبکہ متعدد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



