سندھ کی زمین، پانی اور قدرتی وسائل پر قبضہ قبول نہیں، مکلی میں عوامی تحریک کی ریلی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے) سندھ کی تقسیم کی مبینہ سازش، زمینوں اور قدرتی وسائل پر قبضوں، کارپوریٹ فارمنگ، نئے کینالز اور ڈیم منصوبوں کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے مکلی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی دبئی شاپنگ سینٹر سے شروع ہوئی جس میں نور احمد کاتیار، ایڈووکیٹ راحیل بھٹو، رزاق چانڈیو، زاہدہ لاشاری، سلمیٰ لاشاری سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور عوام و دکانداروں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے سندھ کے زمین، پانی اور قدرتی وسائل پر کسی بھی قسم کے قبضے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ وسائل سندھ کے عوام کی ملکیت ہیں۔

رہنماؤں نے کارپوریٹ فارمنگ، نئے کینالز اور ڈیم منصوبوں سمیت سندھ کی تقسیم کی مبینہ کوششوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرامن اور جمہوری جدوجہد مزید تیز کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button