محکمہ تعلیم سندھ میں چہرے کی شناخت سے حاضری نظام متعارف کروانے کافیصلہ
نیب نے محکمہ تعلیم سندھ کی بھرتیوں کی جانچ شروع کردی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ تعلیم سندھ میں چہرے کی شناخت سے حاضری کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ میں چہرے کی شناخت سے حاضری نظام متعارف کروانے، غیرحاضر اور مبینہ جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق ہزاروں ملازمین کی پری ریٹائرمنٹ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے باعث فنانس ڈویژن کو پریشانی کا سامنا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 15 ہزار اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔نیب نے محکمہ تعلیم سندھ سے1989سے لیکر2020 تک کی بھرتی ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ شروع کردی ہے۔



