پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے ڈومیسٹک نظام میں بڑی اصلاحات ضروری ہیں، شعیب ملک

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ڈومیسٹک ریڈ بال سسٹم میں اصلاحات کی تجویز دی ہے۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ریڈ بال اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو بہتر مالی مراعات اور مضبوط سینٹرل کنٹریکٹس دیے جائیں تاکہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے جڑے رہیں اور ٹی ٹوئنٹی لیگز کی طرف غیر ضروری جھکاؤ کم ہو۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پاکستان کی حالیہ ٹیسٹ کارکردگی مایوس کن رہی ہے، جس کے بعد ریڈ بال کرکٹ پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہوچکا ہے۔
شعیب ملک نے پاکستان کیلئے 287 ون ڈے، 35 ٹیسٹ اور 124 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔



