شعیب ملک کا مریم نواز سے جم کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

 شعیب ملک نے ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھائے جائیں۔

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ کاروبار کے لیے اوقات کار کا تعین کرنا اچھی چیز ہے ، فٹنس اور جم کے حوالے سے اوقات کار خصوصی توجہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاتر جانے والے افراد اپنی ڈیوٹی کے بعد ہی جم کا رخ کرتے ہیں ، صحت خوراک کی طرح ہی اہم ہے اس لیے جم کے 10 بجے تک اوقات بڑھائے جائیں تاکہ پاکستان فٹ رہے ۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button