ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے خلاف مقدمہ شیم ٹرائل اور تماشا ہے، شیریں مزاری

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے خلاف مقدمے اور جیل ٹرائل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور یہ کارروائی شیم ٹرائل اور تماشا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہی ہیں کہ اگر ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو جیل میں ہی رکھنا ہے تو رکھیں، لیکن جیل ٹرائل کے نام پر یہ خواری اور مذاق بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری سے ان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور یہ ان کا قانونی حق ہے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال زیادہ بات نہیں کریں گی، کیونکہ انہیں معلوم نہیں کہ انہیں جیل کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔



