وزیراعظم شہباز شریف کا اہم دورہ پر سعودی عرب روانہ، قطر اور ترکیہ بھی جائیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف 15 سے 18 اپریل 2026 تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ علاقائی و عالمی امور پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
سعودی عرب اور قطر کے دوروں کے دوران وزیراعظم دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورہ ترکیہ کے دوران وزیراعظم Antalya Diplomacy Forum میں شرکت کریں گے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ "لیڈرز پینل” میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم کی رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اہم دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ دورہ پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر مؤثر کردار کو مزید مضبوط بنانے میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔



