نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کی فراہمی اولین ترجیح، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر کے نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ ہنر مند افرادی قوت معیشت، صنعت اور معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جامع حکمت عملی پر مزید مؤثر انداز میں کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button